آج ملاقات نہ ہوئی تو حالات خراب ہوں گے اور اس کے ذمہ دار یہ خود ہوں گے، یہی پیغام آپ پہنچادیں،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا ایس ایچ او سے مکالمہ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخونخوا نے فیکٹری ناکے پر روکے جانے پر ایس ایچ او سے سوال کیا کہ کیا پوزیشن ہے ،اس پر ایس ایچ او نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ کس چیز کی سر۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ آپ لوگ چوری چوری چپکے چپکے قوم کے لیڈر کو باہر لے کر جاتے ہیں،کسی کو پتہ بھی نہیں چلتا، اس چوری کی کیا پوزیشن ہے؟
سہیل آفریدی نے کہاکہ آج ملاقات کیلئے چھوڑیں گے یا نہیں ، ہم آئے ہیں ہمارے نام ہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی کے نے ایس ایچ اور صدر بیرونی سے اصرار کرتے ہوئے کہاکہ آپ جلدی بتائیں ، حالات تشویشناک ہیں،آپ اپنے بڑوں سے بات کریں،آج ملاقات نہ ہوئی تو حالات خراب ہوں گے اور اس کے ذمہ دار یہ خود ہوں گے، یہی پیغام آپ پہنچادیں۔
Post a Comment