پریس مٹنگ
*لاہور، داتا دربار کے قریب ماں اور بیٹی کھلے مین ہول میں گر کر لاپتہ* *پرندہ مارکیٹ میں کھدائی کے دوران مین ہول بنارکھے تھے اندھیرے کی وجہ سے ماں اور بیٹی گر گئے ریسکیو ذرائع* داتا دربار کے مرکزی گیٹ کے قریب ماں اپنی 9 ماہ کی بیٹی کے ساتھ کھلے مین ہول میں گر گئی ریسکیو آپریشن جاری ہے ریسکیو 1122 کو بھاٹی گیٹ نزد داتا دربار مین گیٹ کے قریب مین ہول گٹر میں گرنے کی کال موصول ہوئی جس پر ایمرجنسی وہیکلز کو جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق کالر نے بتایا کہ ایک خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ مین ہول گٹر میں گر گئی ہے جس کے بعد ٹیموں کو بھیج کر تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے پرندہ مارکیٹ میں کھدائی کے دوران مین ہول بنارکھے تھے دونوں ماں بیٹی پرندہ مارکیٹ کے قریب سے گزر رہے تھے مناسب روشنی نہ ہونے کی وجہ سے مین ہول نظر نہیں آیا اور اس میں گر گئے ذرائع کے مطابق خاتون اور اس کی بچی سیوریج لائن میں گرے جس کو کئی مقامات سے ڈھانپا بھی گیا تھا مین ہول میں گرنے والی خاتون کی شناخت سعدیہ کے نام سے ہوئی جس کے ساتھ 9 ماہ کی بچی بھی تھی
Post a Comment