پاکپتن ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجابمریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں مین ہولز کے کورز کی تنصیب
پاکپتن ( )ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں مین ہولز کے کورز کی تنصیب اور مرمت کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور موثر نگرانی کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی شکایت یا مسئلے کی صورت میں وہ فوری طور پر ڈی سی آفس کے کنٹرول روم نمبر 0457921020 یا آن لائن پورٹل cms.dcpakpattan.gov.pk کے ذریعے اطلاع دیں تاکہ مسائل بروقت حل کیے جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مین ہولز کے کورز کی تنصیب و مرمت کے تمام کام معیار اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں اور شہریوں کے تحفظ اور سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
Post a Comment