کاروباری برادری کیلیے خوشخبری؛ وزیراعظم کا صنعتوں کیلیے بجلی سستی کرنے کا اعلان
صنعتی ترقی کے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، حکومت سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کے اقدامات کررہی ہے، شہباز شریف
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملک کے معروف ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد صنعتی شعبے کو ریلیف فراہم کرنا اور پیداوار کو فروغ دینا ہے۔

Post a Comment