امریکہ کے ایچ۔ون بی ورک ویزا کے انتخابی نظام میں تبدیلی، پاکستانی کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟
امریکہ کے محکمہ داخلی سلامتی کی جانب سے ایچ۔ون بی ورک ویزا کے انتخابی نظام میں متعارف کرائی جانے والی بڑی تبدیلی کو پاکستانی ہنر مند افراد کے لیے نہایت اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ کیونکہ اس فیصلے کے براہِ راست اثرات اُن ہزاروں پاکستانی پروفیشنلز پر پڑیں گے جو ہر برس امریکی کمپنیوں میں ملازمت کے لیے ایچ۔ون بی ویزا کے منتظر ہوتے ہیں۔
نئے ضابطے کے تحت اب ایچ۔ون بی ویزا کے حصول کا انحصار محض قرعہ اندازی پر نہیں رہے گا بلکہ زیادہ مہارت اور زیادہ تنخواہ والی نوکریوں کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ یہ حتمی ضابطہ 27 فروری 2026 سے نافذ ہ وگا اور مالی سال 2027 کے ایچ۔ون بی رجسٹریشن سیزن سے اس پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا، جسے ماہرین پاکستانی سکلڈ ورکرز کے لیے ایک فیصلہ کن موڑ قرار دے رہے ہیں
Post a Comment