آغاز نیوز

عارف والا میں بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد

عارف والا میں بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی



 عارف والا میں بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد — شہری پریشان، انتظامیہ خاموش

عارف والا (رپورٹر)شہر میں بھکاریوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ مارکیٹوں، بس اسٹاپس، اسپتالوں اور اہم شاہراہوں سمیت تقریباً ہر مقام پر مانگنے والے موجود ہوتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جہاں بھی جائیں، بھکاریوں کا ہجوم دیکھنے کو ملتا ہے جو نہ صرف عوام کو ذہنی پریشانی میں مبتلا کرتا ہے بلکہ کئی جگہ ٹریفک کی روانی میں بھی رکاوٹ بنتا ہے۔


شہری حلقوں کے مطابق بھکاری گروہ منظم انداز میں مختلف مقامات پر موجود رہتے ہیں اور اکثر اوقات آتے جاتے لوگوں سے زبردستی پیسے مانگنے کی شکایات بھی سامنے آتی ہیں۔ کچھ مقامات پر خواتین اور بچوں کو بھی بھیک مانگتے دیکھا گیا ہے، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔


علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پیرا فورس اور متعلقہ ادارے اس مسئلے پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں۔ کئی بار شکایات درج کروانے کے باوجود صورتحال میں بہتری نہیں آئی۔


مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ بھکاریوں کی موجودگی کاروباری ماحول کو متاثر کر رہی ہے اور خریدار بھی دقت محسوس کرتے ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اس بڑھتے ہوئے مسئلے پر توجہ دی جائے اور بھکاری مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر فی الحال کوئی مؤثر حکمتِ عملی سامنے نہیں آئی، تاہم عوام امید کرتی ہے کہ متعلقہ ادارے جلد کوئی پائیدار قدم اٹھائیں گے تاکہ شہر کو اس بڑھتی ہوئی پریشانی سے نجات مل سکے۔

0/Post a Comment/Comments

(sibForm)