*ٹھینگی کی حدود میں دوران واردات شہری کو قتل کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک*
وہاڑی۔ 3 کس نامعلوم ملزمان نے چک نمبر 62 ڈبلیو بی میں شہری سے ڈکیتی کی واردات کی
وہاڑی۔ دوران واردات مزاحمت پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ سے طاہر ندیم نامی شہری جانبحق ہوا
وہاڑی۔ تعاقب کرنے پر چک نمبر 32 ڈبلیو کے قریب پولیس اور شہریوں نے ملزمان کو گھیر لیا جس پر ملزمان فصل میں چھپ گئے
وہاڑی۔ ملزمان نے فصل سے پولیس اور شہریوں پر فائرنگ کی جبکہ پولیس اور شہریوں نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی
وہاڑی۔ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ باقی 2 فرار ہو گئے
وہاڑی۔ ہلاک ملزم کی شناخت ساجد سکنہ سرگانہ سے ہوئی جو کہ متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا
وہاڑی۔ ملزم کے قبضہ سے ٹھینگی کے علاقے سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور پسٹل بھی برآمد ہو گیا
Post a Comment