**پولیس مقابلہ**
تھانہ دراہمہ پولیس دوران گشت بستی گرنڈ کے قریب تین مشتبہ افراد کو موٹر سائیکل پر سوار دیکھا۔
مشتبہ افراد پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے۔
پولیس نے فوری تعاقب کیا اور سپر دھنوٹر کے قریب پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔
سرچ کے دوران الطاف عرف الطافی ولد عبدالمجید قوم ڈاڈا سکنہ چھابری زیریں زخمی حالت میں پایا گیا۔
الطاف کو دائیں گھٹنے پر گولی لگی تھی۔
الطاف نے انکشاف کیا کہ اس کے ساتھی حیدر عرف راجو ڈاڈا اور صفدر کھا کھی موقع سے فرار ہو گئے۔
مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ الطاف موٹر سائیکل چھیننے اور پولیس مقابلوں میں ملوث تھا۔
الطاف متعدد سنگین وارداتوں اور سابقہ مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔
زخمی الطاف کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔
الطاف کو پولیس کی حراست میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Post a Comment