ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاک پتن میڈم ماریہ محمود نے تھانہ احمد یار میں رانا ارشاد الرحمن کو ایس ایچ او تعینات کر دیا ہے.. ..تھانہ احمد یار کے علاقہ میں چوروں... رسہ گیروں کے گرد گھیرا تنگ.. نو تعینات ایس ایچ او تھانہ احمد یار رانا ارشاد الرحمن نے بتایا کہا کہ ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاک پتن میڈم ماریہ محمود کی سربراہی میں پنجاب حکومت کی ہدایات پر سختی کے ساتھ عمل در آمد کروایا جائے گا... انصاف میرٹ پر فراہم کیا جائے گا.. میری سابقہ تعیناتیاں ایک کھلی کتاب کی مانند ہیں.. جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق اور بلا امتیاز کارروائی کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کیا ہے ...میری چوروں... رسہ گیروں... جرائم پیشہ افراد اور قانون شکنوں سے میڈیا کی وساطت سے وارننگ ہے کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت برتی نہیں جائے گی جرائم میں ملوث افراد کی سفارش کرنے والے اب جیل میں ہوں گے
Post a Comment